ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
جمعے کو جنوبی کوریا میں ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی باری میں 83.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔ جبکہ انڈین کھلاڑی یش ویر سنگھ نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا جیولن تھرو فائنل 31 مئی کو ہو گا۔
اس مقابلے سے قبل ارشد ندیم نے ایک پیغام میں اپنی کامیابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ پیرس اولمپکس کے بعد میرا پہلا مقابلہ ہے۔ برائے کرم دعا کریں کہ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لوں۔‘
’میرے لیے دعا کریں کہ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے میڈل جیت سکوں۔‘