سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سنیچر کی رات اردن پہنچ گئے۔
ایس پی کے مطابق وہ غزہ کی صورتحال پر عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں غزہ میں جاری جنگ اور محاصرے کے خاتمے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو دمشق کے دورے میں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات جائزہ علاقائی سلامتی اور استحکام کی سپورٹ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کی معیشت اور اداروں کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔