Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری و غیر ملکی اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں

’منفرد اور نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی ابشر کے ذریعہ ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج اتواراور کل پیر کوسعودی شہری و مقیم غیر ملکی اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’منفرد اور نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی ابشر کے ذریعہ ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’منفرد نمبر پلیٹ کی نیلامی میں دلچسپی رکھنے والے افراد آن لائن شرکت کر سکتے ہیں‘۔
محکمے نے وضاحت کی ہے کہ خواہشمند افراد صرف چار آسان مراحل کے ذریعے شرکت کر سکتے ہیں، ابشر پلیٹ فارم میں لاگ ان کریں، سروسز کے ٹیب سے ’سروس‘ منتخب کریں، محکمہ ٹریفک پر کلک کریں اور اور آخر میں ’الیکٹرانک نمبر پلیٹ نیلامی‘ منتخب کریں۔
 

شیئر: