Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ مرکز کراچی کے علاقے قائدآباد کے قریب تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
صبح 10 بجے کے قریب شاہ لطیف ٹاؤن، لانڈھی مل ایریا، شرافی گوٹھ، اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید سمیت کئی علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کچھ دیر بعد دوبارہ جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جس سے لوگوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
اس سے قبل گزشتہ رات بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے. 
محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

 

شیئر: