مدینہ منورہ کی منڈی میں نئے موسم کی کھجور دستیاب
’تین کلوگرام لونہ کھجور کا کارٹن 70 ریال میں جبکہ عجوہ کے ڈبے کی قیمت 45 ریال ہے‘ ( فوٹو: واس)
مدینہ منورہ کی مرکزی کھجور منڈی میں نئےموسم کی کھجوروں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ابتدائی اقسام کی کھجوروں میں لونہ، ربيعہ اورعجوہ شامل ہیں۔

نئے موسم کی فصل مدینہ منورہ کے مغربی علاقوں میں واقع باغات کی ابتدائی پیداوار ہے۔
نئے موسم کی پیدوار کے باعث منڈی میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ قیمتوں میں بھی واضح اضافہ ہے۔

اس کی بنیادی وجہ موسم کے آغاز میں محدود مقدار میں کھجور کی دستیابی ہے تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ یہ موسم بھرپور پیداوار لائے گا جو مقامی منڈیوں کی ضروریات کو پورا کرے گا اور آئندہ ہفتوں کے دوران اس کی فراہمی میں استحکام اور فراوانی ہوگی۔

مدینہ منورہ کے کھجور منڈی کے سربراہ محمد اللہیبی نےبتایا ہے کہ’ اس موسم کی ابتدائی پیداوارکی آمد ’لونہ اور ’العجوہ‘ کی محدود مقدار سے ہوئی ہے‘۔
’تین کلوگرام لونہ کھجور کاکارٹن 70 ریال میں جبکہ عجوہ کے ڈبے کی قیمت 45 ریال ہے‘۔