سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت پر بحرین کو مبارکباد
’ یہ انتخاب بین الاقوامی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارتِ خارجہ نے بحرین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت برائے مدت 2026 -2027 کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’یہ انتخاب بین الاقوامی برادری کے اُس اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو بحرین کی عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت پر ہے‘۔
سعودی عرب نے بحرین کے لیے عرب گروپ کی نمائندگی میں کامیابی اور اس کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بھرپور کامیابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔