Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج قوانین کی خلاف ورزی پر وزٹ ویزا ہولڈر 60 غیرملکی گرفتار

صحرائی راستے سے پیدل مکہ میں داخلے کی کوشش کررہے تھے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حج سکیورٹی فورسز نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر وزٹ ویزا ہولڈر60 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تارکین وطن ایک صحرائی راستے سے پیدل مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
زیرحراست افراد کو قانونی کارروائی کےہ لیے متعلقہ ادرے کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے وزارت داخلہ کا کہنا ہےمکہ پرمٹ کے بغیر14 ذوالحجہ تک کسی بھی نوعیت کے وزٹ ویزے پرآنے والے غیرملکی مکہ مکرمہ یا مشاعرمقدسہ میں داخل نہیں ہوسکتے۔ مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کو بھی 20 ہزار ریال جرمانے کا سامنا ہوگا۔
 پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرنے والے پر ایک لاکھ  ریال جرمانے اور مملکت سے بے دخلی کے علاوہ اسے 10 برس کے لیے بلیک لسٹ کیے جانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سیزنل ادارہ جاتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جہاں ان کے کیس کی سماعت کے بعد سزاوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
 سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو حج  قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا مقصد عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

 

شیئر: