مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے ایوان صدر دینی امور کے تعاون سے اس سال یوم عرفہ کے خطبے ترجمہ 35 بین الاقوامی زبانوں میں کیا ہے۔
یہ اقدام خطبے کا ترجمہ کرنے کے لیے خادم حرمین شریفین پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کو ان کی مادری زبان میں پیغام پہنچانا ہے۔
مزید پڑھیں
-
خطبہ حج کے ترجمے سے 621 ملین افراد مستفید ہوئےNode ID: 866586
-
خطبہ حج کا ترجمہ 35 زبانوں میں براہ راست سنا جا سکے گاNode ID: 890369
ایس پی اے کے مطابق منارت الحرمین پلیٹ فارم اور اتھارٹی کے آفیشل یوٹیوب پیج کے ذریعے خطبہ حج کا ترجمہ براہ راست سننے کی سہولت فراہم کی گئی۔
اسے ’توکلنا‘ ایپ کے ساتھ اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل کے ذریعے بھی سنا سکتا تھا۔
اس منصوبے پر عملدرآمد میں 86 ارکان پر مشتمل ایک ٹیم نے حصہ لیا۔
یاد رہے اس سال مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید یوم عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔
عرفات کے خطبے کا ترجمہ پروجیکٹ کی سربراہی سعودی قیادت کررہی ہے جس کا مقصد اسلام کی درست تصویر پیش کرنا، اس کے اقدار کا فروغ اور دنیا بھر کے حجاج اور مسلمانوں کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔