سابق فلسطینی وزیر صحت کے سابق وزیر جواد الطیبی نے فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے اہل خانہ کی فریضہ حج کی میزبانی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ اقدام ضیوف خادم حرمین شریفین برائے حج وعمرہ پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
شاہی مہمانوں کے چوتھے گروپ کا کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہNode ID: 886629
-
مصری نابینا امام کو شاہی مہمانوں میں شامل کرنے کی ہدایتNode ID: 890322
ایس پی اے کے مطابق سابق فلسطینی وزیر نے پرتپاک خیرمقدم، فیاضانہ مہمان نوازی، بے مثال تنظیم، اعلی معیار کی خدمات اور آسانی و اطمینان کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سہولتوں کی تعریف کی۔
یاد رہے شاہ سلمان نے اس سال 100 سے زیادہ ملکوں کے دو ہزار 300 افراد کو حج کے لیے مدعو کیا ہے اس میں ایک ہزار کا تعلق فلسطین سے ہے۔
خادم حرمین شریفین پروگرام کا آغاز 1417 سال ہجری میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد اسلامی دنیا کے مذہبی، علمی اور دانشور رہنماوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
اب تک 140 ممالک سے 65 ہزار کے قریب مرد وخواتین شاہی میزبانی میں فریضہ حج ادا کرچکے ہیں۔