Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی طرف سے انڈین وزیر اعظم کو تعزیتی مکتوب

’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم مودی کو روانہ کئے جانے والے مکتوب میں افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو طیارے حادثے پر تعزیتی مکتوب رونہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم مودی کو روانہ کئے جانے والے مکتوب میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ہمیں افسوسناک خبر ملی  ہے کہ احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد اموات اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں‘۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ہم آپ سے اور ہلاک ہونے افراد کے اہل خانہ اور انڈیا کے عوام کے لیے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی امید رکھتے ہیں‘۔

شیئر: