متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور اماراتائزیشن نے کہا ہے کہ’ کھلے مقامات یا براہ راست دھوپ میں کارکنوں کی ڈیوٹی پر پابندی کا آغاز اتوار 15 جون سے کیا جا رہا ہے جو 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔
الامارات الیوم کے مطابق روزانہ دوپہر ساڑھے بارہ سے تین بجے سہ پہر تک پابندی نافذ رہے گی۔ یہ اقدام کا موسم گرما میں کارکنوں کی صحت اور سیفٹی کےلیے 21 سال قبل متعارف کرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
کھلی دھوپ میں کام کرنے کی پابندی کے باوجود خلاف ورزیاں جاریNode ID: 869521
-
دھوپ میں کام کرنے والے کارکنوں کو پانی پلانے کی مہمNode ID: 880651
وزارت کا کہنا ہے’ خلاف ورزی کی اطلاع وزارت کے ٹول فری نمبر، ویب سائٹ یا سمارٹ ایپلی کیشن پر دی جا سکتی ہے۔‘
یاد رہے کہ امارات میں دھوپ میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے والوں کے لیے سزائیں مقرر ہیں۔ حکومت فی کارکن 5 ہزار درہم جرمانہ مقرر کیے ہوئے ہےاور اس کی انتہائی حد 50 ہزار درہم ہے۔
یاد رہے سعودی عرب میں بھی پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے اتوار 15 جون سے 15 ستمبر 2025 تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔
دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پردھوپ میں کام کرنے پر پابندی 3 ماہ کے لیےنافذ رہے گی۔