سعودی وزارت افرادی قوت اور قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت نے کہا ہے کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے اتوار 15 جون سے 15 ستمبر 2025 تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ہوگی‘۔
دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پردھوپ میں کام کرنے پر پابندی 3 ماہ کے لیےعائد رہے گی۔
مزید پڑھیں
-
دھوپ میں کام کرنے والے کارکنوں کو پانی پلانے کی مہمNode ID: 880651
-
عازمین براہ راست دھوپ کی تمازت سے بچیں: سعودی وزارت حجNode ID: 889056
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’اس فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کا م کا ماحول فراہم کرنا ہے‘۔
وزارت نے آجروں سے کہا کہ ’وہ اس فیصلے پر عمل کریں تاکہ کام کا محفوظ ماحول پیدا کرنے کے ساتھ کارکنوں کو حادثات اور بیماریوں سے بچایا جا سکے‘۔
واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے ملکی سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مقررہ اوقات میں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی جا رہی۔
فیصلے کی خلاف ورزی کی اطلاع وزارت کے یونیفائتڈ نمبر یا وزارت کی ایپلیکیشن کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔