Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی حدود کی بندش، عراقی حجاج کی واپسی بری راستے سے ہوگی

حجاج کو عرعر چیک پوسٹ کے ذریعے عراق واپس لایا جائے گا (فوٹو: سبق)
عراقی حج مشن  نے خطے کی غیرمعمولی صورتحال  باعث عراقی حجاج کو بری راستے سے واپس لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق عراقی ذمہ داران کا کہنا تھا ’غیریقینی صورتحال کی وجہ سے عراقی فضائی حدود کی بندش کے بعد مملکت میں موجود حجاج کو بحفاظت وطن لے جانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ انہیں عرعر چیک پوسٹ کے ذریعے عراق واپس لایا جائے۔‘
عراقی حج مشن نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ’وہ حجاج کی بری راستے سے منتقلی کے عمل کو بہتر بنانے کےلیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں تاکہ انہیں آرام سے عراق لے جایا جاسکے۔‘
واضح رہے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد بعض ممالک نے مسافروں کی سلامتی کے لیے فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔
امارات کی فضائی کمپنیوں، ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، ایئرعربیہ اور فلائی دبئی نے خطے میں جاری کشیدگی کے باعث متعدد مقامات کے لیےآپریشن عارضی طور پر معطل کردیے۔

 

شیئر: