متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث چھ ملکوں کےلیے پروازوں کی منسوخی میں 16 جون تک توسیع کی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق ترجمان نے کہا ’ایران، عراق، اسرائیل، اردن، لبنان اور شام کےلیے پروازیں 15 اور 16 جون کو منسوخ کی گئی ہیں۔‘
مزید پڑھیں
’ نیٹ ورک میں کچھ پروازوں کو بحال کیا گیا ہے۔ متاثرہ فضائی حدود سے بچنے کےلیے انہیں ری روٹ کیا جا رہا ہے۔ ‘
ترجمان نے کہا ’ہم خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے مطانق فلائٹ شیڈول میں ضروری ایڈجسٹمنٹ کیا جارہا ہے۔ مسافروں اور عملے کا تحفط ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان مسافروں سے براہ رست رابطے میں ہیں جن کا سفری شیڈول متاثر ہوا ہے۔‘
علاوہ ازیں ویز ایئر ابوظبی نے بھی کئی پروازیں مسوح کی ہیں انہیں ری روٹ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز امارات کی فضائی کمپنیوں، ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، ایئرعربیہ اور فلائی دبئی نے خطے میں جاری کشیدگی کے باعث متعدد مقامات کے لیےآپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔