Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین سے دھوپ میں کام لینے کی پابندی کا نفاذ آج سے

’یہ پابندی روزانہ دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نافذ العمل رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز  نے نجی شعبے کے تمام اداروں پرملازمین سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے جو آج اتوار15 جون 2025 سے اتوار 15 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ ’یہ پابندی روزانہ دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نافذ العمل رہے گی‘۔
یہ فیصلہ کارکنوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے، انہیں ممکنہ طبی خطرات سے بچانے اور عالمی معیار کے مطابق ایک محفوظ و صحتمند کام کا ماحول فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
وزارت نے تمام آجر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کے مطابق اوقاتِ کار کو منظم کریں تاکہ مختلف خطرات سے محفوظ ماحول مہیا کیا جا سکے اور سورج کی شعاعوں کے باعث ہونے والی پیشہ ورانہ بیماریوں اور حادثات کی روک تھام کے لیے تحفظاتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
 

شیئر: