Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر سرحدی چوکی سے ایرانی حجاج کی واپسی جاری

’سرحدی محافظین یہ خدمت متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت انجام دے رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ پاسپورٹ شمالی سرحدی علاقے میں واقع  عرعرسرحدی چوکی کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران سے آنے والے حجاج کی روانگی کو آسان بنانے کے لیے  خدمات فراہم کر رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ خدمات اس وقت دی جا رہی ہیں جب ان حجاج نے 1446ھ کا حج نہایت سہولت اور اطمینان کے ساتھ ادا کر لیا ہے۔
یہ کوششیں ایک جامع نظام کا حصہ ہیں جو انتظامی اور فیلڈ سروسز پر مشتمل ہے جس کا مقصد روانگی کے عمل کو سہل بنانا اور اس سے متعلقہ تمام امور کو تیز رفتاری اور آسانی سے مکمل کرنا ہے تاکہ حجاج کرام کا گزر روانی کے ساتھ ممکن ہو سکے اور ان کے معاملات جلد نمٹا دیے جائیں۔
سرحدی محافظین یہ خدمت متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت انجام دے رہے ہیں جو کہ ان کے مہمان نوازی اور انسانی خدمت کے کردار کا حصہ ہے۔
 

شیئر: