Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایرانی رہائشی اور وزیٹرز اوور اسٹے جرمانے سے مستثنی

استثنی کا مقصد متاثرہ افراد کے لیے صورتحال کو آسان بنانا ہے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدات پر امارات میں مقیم ایرانی شہریوں کو ملک چھوڑنے میں تاخیر پر اوور اسٹے جرمانے سے استثنی دیا گیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناحت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کا کہنا ہے اس فیصلے کا اطلاق رہائشیوں اور وزیٹرز دونوں پر ہوگا جس کے پاس کسی بھی قسم کا انٹری ویزا ہے۔
یہ اقدام غیرمعمولی علاقائی صورتحال کے جواب میں ہے جس میں پروازوں کی معطلی اور فضائی حدود کی بندش شامل ہے جس سے بہت سے لوگوں کی واپسی متاثر ہوئی ہے۔
اس استثنی کا مقصد متاثرہ افراد کے لیے صورتحال کو آسان بنانا ہے۔
اتھارٹی نے امارات میں مقیم افراد اور وزیٹرز کی مکمل سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا  استثنی کے تحت آنے والے سمارٹ سروسز کے پلیٹ فارمز کے ذریعے اندراج کریں امارات میں کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز سے رجوع کریں۔

 

شیئر: