Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلسٹک میزائل فضائی حدود سے باہر تھے، کوئی خطرہ نہیں، کویت کی وضاحت

بیان میں کہا گیا بیلسٹک میزائل بہت بلندی پر فضائی حدود سے گزر رہے تھے(فوٹو: العربیہ)
کویتی فوج کے جنرل سٹاف نے پیر کو کہا ہے کہ ’کویتی فضائی حدود میں بیلسٹک میزائلوں کی موجودگی سے کوئی خطرہ نہیں۔‘
 خبررساں ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’بیلسٹک میزائل بہت زیادہ بلندی پر فضائی حدود سے گزر رہے تھے اور کویت کی فضائی حدود سے باہر تھے جس سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا۔‘
یاد رہے پیر کو سوشل میڈیا پر وڈیوز وائرل تھیں جس میں کویت ٹاور کے قریب روشن اجسام کو آسمان میں حرکت کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔
کویتی فضائی حدود میں بیلسٹک میزائل دیکھے جانے کے حوالے سے کویتی فوج کے جنرل سٹاف نے وضاحتی بیان جاری کیا۔
 
خیال رہے اسرائیل کے جمعے کو ایران پر حملے کے بعد لڑائی کا شروع ہونے والا سلسلہ ابھی جاری ہے، اس حملے میں ایران کے آرمی چیف اور کئی سائنسدان ہلاک ہوئے تھے۔

 

شیئر: