Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب گورنر مکہ کی زیرصدارت اجلاس، آئندہ حج کی تیاریوں کا جائزہ

خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے تجاویز بھی زیر غور آئیں (فوٹو: ایس پی اے)
 مکہ مکرمہ کے نائب گورنر اور حج و عمرہ کمیٹی کے نائب سربراہ شہزادہ سعود بن مشعل نے حج 1447 ہجری کی تیاریوں کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین کے مشیر اور گورنر مکہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے آئندہ برس کےلیے حج تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔
حج تیاری اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا جن میں رواں برس حج انتظامات سمیت حجاج کی واپسی کے مراحل و دیگر امور کی رپوٹس کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے رواں برس حج کے حوالے سے پیش کی جانے والی خدمات اور مختلف امور میں کی جانے والی تبدیلیوں پر اپنے تفصیلی خیالات کا اظہار کیا۔
آئندہ برس کے لیے ضیوف الرحمان کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے پیش کی جانے والی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔
نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے رواں برس حج کے شاندار انتظامات اور حجاج کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گورنر مکہ مکرمہ اور حج کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

 

شیئر: