Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معیار جانچنے کے لیے واپس جانے والے حجاج سے سروے

’سروے اردو اور ہندی کے علاوہ 9 مختلف زبانوں میں فراہم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارتِ حج و عمرہ نے کارکردگی کے معیار کو جانچنے اور ہر مرحلے میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے کی غرض سے الیکٹرانک سروے کا آغاز کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سروے داخلی اور بین الاقوامی حجاج کے لیے دستیاب ہے جس میں وہ اپنی رائے اور تجاویز پیش کر سکیں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ سروے حجاج کی ذاتی نظر سے ان کے تجربے کو جانچنے کا ایک بنیادی ذریعہ ہے جس کا مقصد فراہم کی جانے والی خدمات کو مسلسل بہتر بنانا ہے تاکہ حجاج کرام کی توقعات پوری کی جا سکیں‘۔
وزارت نے سروے کی ترتیب  میں حجاج کے ثقافتی اور لسانی تنوع کو مدنظر رکھا ہے اور اسے 9 مختلف زبانوں میں فراہم کیا ہے جس اردو کے علاوہ عربی، انگریزی، ہسپانوی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، مالے، ترکی اور چینی زبان شامل ہے۔

شیئر: