Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر کا کینیڈین وزیراعظم کو مکتوب، وزیرخارجہ نے حوالے کیا

مکتوب میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر زور دیا گیا۔(فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو ایک تحریری مکتوب بھیجا ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر زور دیا گیا۔
وام کے مطابق اماراتی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے سرکاری دورے کے دورن اوٹاوا میں وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں امارات اور کینیڈا کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اقصادی و تجارتی شعبوں، توانائی، مصنوعی ذہانت، اور تعلیم سمیت مختلف سیکٹرز میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

اماراتی وزیرخارجہ نے اوٹاوہ میں کینیڈین ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے (فوٹو: وام)

 علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اماراتی وزیر خارجہ نے عالمی امن و سلامتی کی سپورٹ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں اماراتی وزیر خارجہ نے اوٹاوہ میں کینیڈا کی ہم منصب انیتا آنند سےبھی ملاقات کی۔
 دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اقتصادی، تعلیمی، سرمایہ کاری، تجارت، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
 علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، عالمی امن اور سلامتی پر اس کے اثرات پر بھی بات کی گئی۔

 

شیئر: