Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی فضائی کمپنیوں نے پروازوں کی عارضی معطلی میں توسیع کردی

اتحاد ایئرویز کی ابو ظبی اور تل ابیب کے درمیان پروازیں 15 جولائی تک معطل رہیں گی( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں نے ایران کے جوہری مقامات پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد پروازوں کی عارضی معطلی میں توسیع کی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق ’ فلائی دبئی‘ نے خطے کی صورتحال اور کچھ فضائی روٹس کی بندش کے باعث کئی ملکوں کےلیے پروازوں کی عارضی معطلی میں 30 جون تک توسیع کی ہے۔
اس میں ایران، عراق، اسرائیل شام اور سینٹ پیٹرز برگ کی پروازیں شامل ہیں۔
ایئر لائن نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ’ وہ ایئرپورٹ جانے سے قبل فلائٹ کا سٹیٹس چیک کریں کچھ دوسری پروازیں بھی متاثر یا ری روٹ ہو سکتی ہیں۔‘
فلائی دبئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مسافروں عملے اور آپریشنز کی سیفٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اتحاد ایئرویز نے بھی خطے کی صورتحال کے باعث ابو ظبی اور تل ابیب کے درمیان تمام پروازیں 15 جولائی تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایمریٹس نے تہران، بغداد اور بصرہ کے لیے تمام پروازیں 30 جون تک عارضی طور پر معطل کی ہیں۔
ایئرعربیہ نے عراق، ایران، آرمینیا، جارجیا اور آذربائیجان کےلیے 30 جون تک پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا جبکہ اردن کےلیے 25 جون تک پروازیں معطل رہیں گی۔

 

شیئر: