Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین سے سعودی سیاحوں کی اجتماعی واپسی

’حکومت نے تمام سیاحتی مقامات بند اور ہوٹلوں کے ایونٹ معطل کردیئے دیئے‘ ( فوٹو: سبق)
پیراور منگل کی درمیانی شب بحرین سے سعودی سیاحوں کی اجتماعی واپسی دیکھی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں ملکوں کو جوڑنے والے شاہ فہد پل پر بحرین سے سعودی عرب کی جانب گاڑیوں کاغیرمعمولی ہجوم دیکھا گیا۔
 بحرین کے کئی علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث یہ صورتحال سامنے آئی ہے۔
پل کے بحرینی جانب گاڑیوں کا نمایاں رش دیکھنے میں آیا جہاں بڑی تعداد میں سیاح اور خود بحرینی رہائشی سعودی عرب  میں داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ رہائشیوں اور سیاحوں کی سلامتی کے لیے بحرینی حکومت نے کل رات کو تمام سیاحتی مقامات بند اور ہوٹلوں کے ایونٹ معطل کردیئے دیئے جبکہ رہائیشوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی تھی۔
 

شیئر: