ٹروبا ٹیسٹ کا دوسرا روز، ٹروبا ٹیسٹ کا دوسرا روز، شان مسعود، امام الحق کی 155 رنز کی شراکت، بابر اعظم 23 پر آؤٹ
ٹروبا ٹیسٹ کا دوسرا روز، ٹروبا ٹیسٹ کا دوسرا روز، شان مسعود، امام الحق کی 155 رنز کی شراکت، بابر اعظم 23 پر آؤٹ
پیر 27 جولائی 2026 7:17
پاکستانی بولر محمد علی نے چار بلے بازوں کو پویلین بھیجا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر 199 رنز بنا لیے ہیں۔
ٹروبا میں ہونے والے میچ کے دوسرے روز کا آغاز پاکستان کے لیے زیادہ خوشگوار نہیں تھا تاہم اس کے بعد بلے باز اعتماد کی فضا بنانے میں کسی حد تک کامیاب رہے جبکہ اس سے قبل کھیلی گئی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 311 رنز بنائے تھے۔
کھیل کے اختتام پر صورت حال کچھ یوں تھی کہ پاکستان کی تین وکٹیں گر چکی ہیں جبکہ شان مسعود 88 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جن کا ساتھ سلمان علی آغا دے رہے ہیں تاہم وہ ابھی تک کوئی سکور نہیں بنا پائے۔
اس سے قبل امام الحق 63 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ اذان اویس کوئی رن نہ بنا پائے جبکہ کپتان بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز پہلی کی اننگز
میچ کے دوسرے ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز کا آغاز 194 سکور تین کھلاڑی آؤٹ سے کی۔ اس کے بعد کیوم ہوج 84 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ شے ہوپ نے 92 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 311 کے رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے چار بلے بازوں کو پویلین بھیجا جبکہ محمد عباس نے تین، خرم شہزاد نے دو اور عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کپتان بابر اعظم کپتان بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی پہلی اننگز
ویسٹ انڈیز کی جانب سے 311 رنز کے جواب میں پاکستان نے جب بیٹنگ شروع کی تو آغاز زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا اور اذان اویس صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد کھیل میں کچھ استحکام اس وقت دیکھنے میں آیا جب شان مسعود اور امام الحق نے 155 رنز کی پارٹنرشپ کی تاہم کچھ دیر بعد امام الحق 63 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ بابر اعظم 23 رنز بنا پائے۔