Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساحلوں کی نگرانی کے لیے جدید ترین ڈرونز کا استعمال

ڈرون مسلسل 55 منٹ تک پرواز کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے ماحولیاتی نگرانی نے سمندری سروسز کی کمپنی کے تعاون سے ساحلوں کی نگرانی کےلیے ڈرونز پروگرام شروع کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نگرانی نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر عامر نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ڈرونز کے ذریعے نگرانی کا عمل کافی مفید ہے جس کے ذریعے مختصر وقت میں کافی علاقے کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے سمندری آلودگی پر نگاہ رکھنے کے لیے جدید ترین ڈرون سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس سے نہ صرف ساحلوں کی حالت کا بروقت اندازہ ہوسکے گا بلکہ سمندرکی دور تک نگرانی بھی بہتر طریقے سے ممکن ہو گی۔
دوسری جانب سمندری امور کی نگران کمپنی ’سیل‘ کے آپریشنل ذمہ دار انجینئرفارس السعدون کا کہنا تھا کہ ’ساحلی نگرانی کے لیے جدید ترین ڈرونز استعمال کیے جائیں گے جو انتہائی حساس کیمروں اور اسکینرز سے لیس ہیں۔
جدید ڈرونز 20 کلو میٹر تک دور جاسکتے ہیں اور ایک پروازمسلسل 55 منٹ تک جاری رہتی ہے علاوہ ازیں آبی آلودگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈرونز 1.5 کلو میٹرتک ہدف کے قریب جاسکتے ہیں۔
ڈرونز میں نصب سسٹم جدید ترین ٹرانسمیٹر کے ذریعے حاصل کردہ تصاویر اور ڈیٹا کو فوری طورپر سینٹر کے مرکزی کنٹرول روم کو منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شیئر: