Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت

عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیاں ختم کرانے کےلیے ذمہ داریاں ادا کرے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے  جمعے کو مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے جاری تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
یاد رہے درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے بدھ کو رام اللہ کے مشرق میں واقع قریہ کفرمالک پر حملہ کیا۔
اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین فلسطینی ہلاک اور جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں سعودی عرب کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی فوج کے نہتے شہریوں پر جاری اسرائیلی تشدد اور بے گھر افراد کی پناہ گاہوں کا نشانہ  بنائے جانے مذمت کا اعادہ کیا۔
مملکت نے بیان میں فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بیان میں عالمی برادری سے پھر کہا گیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی اسرائیلی خلاف ورزیاں ختم کرانے کےلیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔
یاد رہے اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 55 ہزار فلسطینی جان سے گئے ہیں، مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے، اس مدت کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 900 فلسطینی مارے گئے جبکہ اسرائیلی آباد کاروں کے حملے بڑھ گئے ہیں۔

 

شیئر: