خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن: تحفظ اور بااختیار بنانے پر زور
سعودی عرب نے خواتین کے حقوق کے لیے مضبوط قوانین بنائے ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب نے خواتین کے حقوق کے لیے مضبوط قوانین بنائے ہیں جن میں تشدد سے تحفظ کا قانون اور انسدادِ ہراسانی قانون شامل ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی خواتین کی مدد کرتی ہے، شکایات کو فیملی پروٹیکشن سینٹر کے ذریعے نمٹاتی ہے، پناہ، مشاورت اور سماجی معاونت فراہم کرتی ہے۔
ہر سال 25 نومبر کو دنیا خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا بین الاقوامی دن مناتی ہے۔
اس دن کا مقصد جنس کی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کی کوششوں کو مضبوط کرنا ہے۔
انسانی حقوق کمیشن اور نیشنل فیملی سیفٹی پروگرام تربیتی، آگاہی اور میڈیا مہم چلا رہے ہیں تاکہ لوگ تشدد رپورٹ کریں اور متاثرہ افراد کو مکمل مدد فراہم کی جاسکے۔
