ملتان سلطانز کا حصہ ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ میں شائقین سے محبت کرتا ہوں، میں اس ٹیم سے محبت کرتا ہوں اور میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے کے قابل ہونے سے بہت محبت کرتا ہوں۔ یہ وہ چیز تھی جس پر میرے چچا عالمگیر ترین خاص طور پر فخر کرتے تھے۔
میں ہر سیزن میں اپنے کھلاڑیوں اور سٹاف کو بتاتا رہا ہوں کہ اس ریجن کی نمائندگی کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ محنت کرتے ہیں، اپنے حقوق کے لیے لڑتے ہیں اور ہر روز چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔
میں نے انہیں بتایا کہ شائقین آپ کو ہارنے پر معاف کر دیں گے لیکن اگر آپ مقابلہ کرنا روک دیں گے تو وہ کبھی معاف نہیں کریں گے۔اسی سوچ نے ہر اس چیز کو شکل دی ہے جو ہم نے میدان کے اندر اور باہر کی ہے۔
سال بہ سال مالی نقصانات کے باوجود میں نے کبھی بھی چھوڑ کر جانے کے بارے میں نہیں سوچا۔ ملتان سُلطانز میرے لیے ہمیشہ صرف اعدادوشمار سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور میں ہمیشہ اسے محفوظ رکھنے کے لیے جتنا بھی ضروری ہوا ، کرنے کو تیار رہا ہوں۔
میں جانتا ہوں کہ میں ہر کسی کو پسند نہیں ہوں اور مجھے اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں ہے لیکن میں ہمیشہ ایمان دار رہا ہوں اور ہمیشہ اپنے ذہن سے رائے ظاہر کی ہے۔
میں نے کبھی یہ نہیں سیکھا کہ محفوظ کھیلنا کیسا ہوتا ہے یا کسی کے کہنے پر چلنا یا ماننا۔ یہ بات صاف ہے کہ میں ایسا نہیں ہوں۔
اور اگر رہنے کا مطلب ان اصولوں سے سمجھوتہ کرنا ہی ہے تو ایک ہی انتخاب ہے جو میں کر سکتا ہوں۔
میں اس ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر کھونا پسند کروں گا بجائے اس کے کہ میں گھٹنوں کے بَل اسے چلاؤں۔
تو یہ الوداع ہے۔
براہ کرم یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ یہ ٹیم ہمیشہ اپنے مالک سے کہیں زیادہ آپ کی اور جنوبی پنجاب کی ہے، لہٰذا جو بھی آئندہ ملتان سلطانز کا کنٹرول سنبھالے گا۔
براہ کرم انہیں اسی جذبے کے ساتھ سپورٹ کرتے رہیں۔ آپ مجھے بھی شائقین کی سیٹوں میں بیٹھ کر انہیں بھی سپورٹ کرتا ہوا دیکھیں گے۔
محبت کے ساتھ
علی ترین
پی ایس ایل سپر فین