پاکستان میں پیر کی رات ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل 272 روپے 98 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
وزات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2.50 پیسے کاربن لیوی عائد کی گئی ہے۔