سعودی قیادت کی جانب سے کینیڈا کو یوم آزادی پر مبارکباد
’سعودی قیادت نے کینیڈا کی گورنر جنرل کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے کینیڈا کی گورنر جنرل ماری مائی سائمن کو کینیڈا کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے کینیڈا کی گورنر جنرل کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نےکینیڈا کی گورنر جنرل کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے صحت و عافیت اور خوشحال زندگی اور کینیڈاکےلیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔