مدینہ منورہ میں تیز ہوا، گرد اور حد نگاہ متاثر
’سب سے زیادہ الحناکیہ، المہد، العلا اور العیص متاثر ہوں گے جہاں یہ کیفیت شام 7 بجے تک رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مدینہ منورہ میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’تیز ہوا کے ساتھ گرد غبار بھی ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’سب سے زیادہ الحناکیہ، المہد، العلا اور العیص متاثر ہوں گے جہاں یہ کیفیت شام 7 بجے تک رہے گی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں تربہ، المویہ اور الخرمہ میں بھی کم شدت کے ساتھ گرد رہے گی جس سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن کے بیشتر شہر گرد غبار سے شدید متاثر ہوں گے جہاں بعض علاقوں میں حد نگاہ انتہائی محدود رہے گی‘۔
’یہی کیفیت ریاض ریجن کے متعدد شہروں میں کم شدت کے ساتھ رہے گی تاہم ہائی وے پر حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’گرد غبار کی لہر سے عسیر، جازان، الباحہ، نجران اور الجوف بھی متاثر ہوں گے تاہم کہیں تاثیر کم ہوگی اور کہیں شدید ہوگی‘۔