سعودی عرب میں درجنوں قدیم سمندری غاروں میں متنوع سمندری حیات پائی جاتی ہے جو غوطہ خوروں اور آبی کھیلوں کے شوقین افراد کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔
ان میں سے جدہ شہر کے شمال میں ’ابو مدافع‘ کے نام کے سمندری غار ہیں جو اپنے صاف و شفاف پانیوں اور گہرائی کے ساتھ ساتھ مونگے کی رنگا رنگ چٹانوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق یہ مقامات غوطہ خوروں کو بہت پسند ہیں اور وہ اکثر اپنا شوق پورا کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔
جدہ سے کشتی پر 30 منٹ کے سفر کے بعد آپ ان سمندری غاروں تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان غاروں میں جانے کے لیے پانی کے اندر تنگ راستے ہیں اور انہی راستوں میں آپ کو جگہ جگہ سمندری حیات دیکھنے کو ملتی ہے۔
غار کی گہرائی 60 میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ یہاں مرجان سے مالا مال چٹانیں موجود ہیں۔
سمندر کی لہروں کی شدت میانہ رو ہونے کی وجہ سے غاروں کو دیکھنے میں دقت نہیں ہوتی۔

غوطہ خور اکثر ٹونا مچھلی کے علاوہ دیگر کئی اقسام کی سمندری حیات کو دیکھ سکتے ہیں۔
پودوں اور جانوروں کی ایک جگہ موجودگی سے پیدا ہونے والا متوازن ماحول، بحیرۂ احمر میں سمندری حیات کے ماحولی نظام کو قریب سے دیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔