Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلتی ہوئی گاڑی سے بچہ گر کر زخمی ہو گیا

’واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین نے شیئر کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الباحہ ریجن کے شہر بلجرشی میں ایک چلتی ہوئی گاڑی سے بچہ گر کر شدید زخمی ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا ہے تاہم بچے کی صحت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں ہوسکیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین نے شیئر کی ہے جو ایک گاڑی میں لگے کیمرے نے محفوظ کی ہے۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر حیرت اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
 لوگوں نے زور دیا کہ گاڑیوں کے دروازے بند ہونے کی یقین دہانی کی جائے اور بچوں کو محفوظ طریقے سے گاڑیوں میں بٹھایا جائے۔
آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ اس طرح کے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔
 
 

شیئر: