Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر داخلہ محسن نقوی کی منامہ میں بحرینی ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امارات کے بعد بحرین کا دورہ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں وزارت داخلہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔
پاکستان کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی سنیچر کو ایک روزہ دورے پر بحرین پہنچے ہیں۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی اپنے بحرینی ہم منصب جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دونوں وزراء داخلہ کی ملاقات میں انسداد دہشتگردی، انسداد انسانی سمگلنگ اور انسداد منشیات کے حوالے سے دوطرفہ اشتراک کار پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے، علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور بحرین، پاکستان مشترکہ سکیورٹی کمیٹی کے کام کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کو  پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

 

شیئر: