Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جازان کے بعد نجران میں بھی صندل کی کامیاب کاشت

سال 2022 میں سعودی عرب میں صندل کی کاشت کا آغاز کیا گیا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں صندل کی کامیاب کاشت کے بعد نجران میں بھی اس خوشبودار لکڑی کی کاشت کامیابی سے شروع کر دی گئی ہے۔
العربیہ کے مطابق مشرق وسطی کی سطح پر سعودی عرب پہلا ملک ہے جہاں اس نوعیت کے درخت کی کامیابی سے شجر جاری کا آغاز کیا جارہا ہے۔
صندل کی کاشت سے جہاں مملکت میں زراعت پروان چڑھ رہی ہے وہاں پٹرول ماسوا آمدنی کی ذرائع میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہورہا ہے۔
سال 2022 میں سعودی عرب میں صندل کی کاشت کا آغاز کیا گیا جس کے لیے انڈیا اور ملایشیا سے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ مل کر اس خوشبودار درخت کو اگانے کی مہم شروع کی گئی۔
ابتدائی میں جازان کے مخصوص پہاڑی علاقے میں 150 پودے لگائے گئے جن کی دیکھ بھال کےلیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی تاکہ ان پودوں کو ضرورت کا ماحول فراہم کیا جاسکے۔
پہاڑی علاقوں میں ترقیاتی مہم کے تیسرے مرحلے سال 2024 میں نجران میں بھی اس تجربے کا آغاز کیا گیا۔
گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے اپنی زیرنگرانی پہلا پودا اگایا۔ اس مرحلے میں نجران میں 200 پودوں کو اگایا گیا۔
صندل کی کاشت کے مراحل اگرچہ مملکت میں کامیاب ہوگئے تاہم یہ ایک صبر طلب زراعتی مہم ہے۔
ایک پودے کو مطلوبہ معیار پر پہنچنے میں 5 سے 10 برس کا عرصہ لگتا ہے علاوہ ازیں اس پودے کی نشو و نما کے لیے ماحول کا ساز گار ہونا بہت اہم ہوتا ہے۔

 

شیئر: