Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی پولیس نے انٹرپول کے تین انتہائی مطلوب ملزمان بیلجیئم کے حوالے کردیے

ملزمان کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس جاری ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا۔(فوٹو: وام)
دبئی پولیس نے سنگین جرائم کے مقدمات میں بیلجیئم کے حکام کو مطلوب تین ہائی پروفائل مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے حوالے کردیا۔
وام کے مطابق بیلجیئم کے تین شہریوں کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس جاری ہونے کے بعد دبئی سے حراست میں لیا گیا۔
تینوں ملزمان، اٹنرپول اور یوروپول کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔
انہیں بیلجیئم میں سنگین الزامات کا سامنا ہے، ان میں کریمنل گینگ چلانا، منشیات اور نشہ آور اشیا کی سمگلنگ، ڈکیتی اور انسانی سمگلنگ شامل ہیں۔
اس آپریشن کی سربراہی دبئی پولیس نے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن اور اماراتی وزارت داخلہ کے تعاون سے کی۔
 بلیجیئم کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کےلیے اماراتی وزارت انصاف کے بین الاقوامی تعاون کے محکمے کو انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھیجے گئے تھے۔
 امارات اور بیلجیئم کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کے مطابق دبئی کورٹ نے ملزمان کی حوالگی کی اجازت دی۔

 

شیئر: