آپریشنز مرکز 911 کو ایک دن میں 89 کالز موصول
’مرکز کو صرف ایک دن میں 62 کالز فی منٹ وصول ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے سیکیورٹی آپریشنز 911 نے کہا ہے کہ اسے گزشتہ روز اتوار کو ملک کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 89 ہزار 768 کالز موصول ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مرکز کو صرف ایک دن میں 62 کالز فی منٹ وصول ہوئی ہیں۔
یہ مرکز کی سیکیورٹی اور ہنگامی صورتِ حال میں فوری ردِعمل اور مؤثر طریقے سے اطلاعات کی پیروی کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاض ریجن سب سے زیادہ کالز کے ساتھ سرفہرست رہا جہاں 38 ہزار 122 کالز موصول ہوئیں۔
اس کے بعد مکہ مکرمہ ریجن رہا جہاں 26 ہزار 373 کالز کی گئیں، پھر مشرقی ریجن ہے جس میں 17 ہزار 233 کالز موصول ہوئیں جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں اس دن 8050 کالز ریکارڈ کی گئی ہیں۔