Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فحاشی کے ارتکاب میں ملوث 5 مرد اور 7 خواتین گرفتار

’مذکورہ افراد کو رہائشی اپارٹمنٹ میں فحاشی کا ارتکاب کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
نجران ریجن کی پولیس نے فحاشی کے ارتکاب میں ملوث 5 مرد اور 7 خواتین کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نجران ریجن پولیس کے تحت خصوصی مشن یونٹ نے عمومی سیکیورٹی کے سماجی تحفظ اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے شعبے کے تعاون سے کارروائی کی ہے۔
نجران پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو رہائشی اپارٹمنٹ میں فحاشی کا ارتکاب کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افرادسے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیاجائے گا‘۔

شیئر: