Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنویر سنگھ کی فلم میں انڈین پنجاب کے کس گاؤں کو پاکستان کا علاقہ دکھایا گیا؟

اس فلم کا پہلا کلپ 6 جولائی کو رنویر کی 40ویں سالگرہ کے موقعے پر ریلیز کیا گیا (فوٹو: آئی ایم بی ڈی)
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی آنے والی  فلم ’دھارانیدھر‘ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں انڈین پنجاب کے ایک گاؤں کو پاکستان کے گاؤں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس ویڈیو میں انڈین پنجاب کے گاؤں کھیڑا کو دکھایا گیا ہے جو ضلع لدھیانہ میں واقع ہے۔ اس گاؤں میں چار روز فلم کی شوٹنگ کی گئی۔
کلپ میں رنویر سنگھ کو ایک گھر کی چھت پر دیکھا جا سکتا ہے جس پر پاکستان کا جھنڈا لگا ہے۔
اس فلم کا پہلا کلپ 6 جولائی کو رنویر کی 40ویں سالگرہ کے موقعے پر ریلیز کیا گیا۔ فلم رواں برس 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
اس گاؤں کے ایک شخص نے کہا کہ انہیں فلم کے نام کا پتا نہیں ہے لیکن گاؤں میں رنویر سنگھ کی فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔
’فلم میں پاکستانی جھنڈا بھی تھا لیکن ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
گاؤں کے ایک اور شخص نے کہا کہ پروڈکشن ٹیم نے بھرپور طریقے سے گاؤں میں فلم کی شوٹنگ کی۔
’یہ اچھی فلم لگ رہی تھی جس کی شوٹنگ تقریباً تین دن جاری رہی۔ گاؤں کے کچھ لوگوں نے بھی اس میں کام کیا۔‘
 ایک دیہاتی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے گاؤں میں فلم کی شوٹنگ ہوئی۔ ’رنویر سنگھ گاؤں میں موجود تھے، ہمیں بہت اچھا محسوس ہوا۔‘

 

شیئر: