سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پربھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر جمہوریہ شام پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔