Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ کے ٹیلی کام سینٹر میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک، انٹرنیٹ متاثر

 مصر کے سٹاک ایکسچینج میں کام معطل ہونے کی اطلاعات ہیں (فوٹو: اے پی)
مصر میں وزارت صحت کا کہنا ہے’ دارالحکومت قاہرہ کے ایک بڑے ٹیلی کام سینٹر میں آتشزدگی سے کم ازکم چار افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔‘
 مصر کے سٹاک ایکسچینج میں کام معطل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ منگل کو قاہرہ میں انٹرنیٹ اور فون کے رابطے متاثر ہوئے ہیں۔
 قاہرہ میں پروازوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی تاہم بعد ازاں سول ایوی ایشن کی وزارت نے کہا تمام پروازیں بحال ہوگئی ہیں۔
قاہرہ کے گورنرابراہیم صابر نے پیرکو گیس اور بجلی کی بندش کے بارے میں بتایا تھا۔
وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ’ شہری دفاع کے اہلکاروں نے عمارت سے چار نعشیں نکالی ہیں۔‘
حکام نے ابھی تک آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی زخمیوں کے حوالے سے کوئی معلومات دی ہیں۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ وزارت مواصلات کے سابق ہیڈ کوارٹر رامسیس ایکسچینج میں لگی آگ کو پیر کی رات بجھا دیا گیا۔

 رامسیس ایکسچینج میں لگی آگ کو پیر کی رات بجھا دیا گیا (فوٹو: اے پی)

العربیہ کے مطابق مصری پارلیمانی امور قانونی امور کے وزیر محمود فوزی نے رامسیس ٹیلی فون ایکسچینج میں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے ڈیٹا کے بیک اپ کی تصدیق کی ہے۔
پیر کو قاہرہ کے مرکز میں واقع رامسیس ایکسچینج میں آگ لگنے سے ٹیلی کمیونیکشن، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک سروسز بڑے پیمانے پر متاثر ہوئیں اس کے ساتھ الیکڑانک ادائیگی کی خدمات میں خلل پڑا۔
یاد رہے رامسیس مصر کا ایک بڑا مواصلاتی مرکز ہے جو قاہرہ کے مرکز میں رامسیس سٹریٹ پر واقع ہے۔

 

شیئر: