سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے مملکت میں ہوم ڈیلیوری سروسز سیکٹر میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
رواں برس دوسری سہ ماہی کے دوران 101 ملین سے زیادہ آرڈر ڈیلیور کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں ڈیلیوری سروسز سیکٹر میں 79.6 فیصدNode ID: 889980
-
ہوم ڈیلیوری سروس کے نئے ضوابط کا آغاز یکم جولائی سےNode ID: 891615
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ریاض ریجن 45.68 ملین آرڈرز کے ساتھ سرفہرست رہا جومملکت کی سطح پر45 فیصد کے قریب ہے۔
دوسرے نمبرپر مکہ مکرمہ ریجن رہا جہاں آرڈرز کی تعداد 21.47 ملین رہی۔
مشرقی ریجن تیسرے نمبر پر رہا جہاں آرڈرز کی تعداد 16.10 ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ تناسب 15 فیصد رہا۔
سروے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مدینہ منورہ ریجن میں 4.71 ملین آرڈر جبکہ عسیر میں یہ تعداد 3.6 ملین رہی ۔ قصیم ریجن میں 2.93 ملین افراد کو ان کے گھروں پر سامان پہنچایا گیا۔
جازان ریجن میں 1.2 ملین آرڈرز ڈیلیور کیے گئے جبکہ الجوف میں یہ تعداد 779 ہزار رہی۔
الباحہ ریجن میں سب سے کم آرڈر رہے، مملکت کی سطح پر ان کا تناسب 0.21 فیصد رہا۔