متحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرین کےلیے جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر ہزاروں ٹن امدادی سامان سے لدا آٹھواں بحری جہاز روانہ کیا ہے۔
وام کے مطابق امارات کا آٹھواں بحری جہاز ’خلیفہ‘ پیر کو خلیفہ پورٹ ابوظبی سے مصری پورٹ العریش کی جانب روانہ ہو گیا۔
یہ بحری جہاز اب تک امارات کی جانب سے روانہ کیے گئے امدادی جہازوں میں سب سے بڑا ہے۔

اس پر 7 ہزار 166 ٹن امدادی سامان لدا ہے، جس میں 6 ہزار 372 ٹن خوراک، ایک ہزار433 ٹن شیلٹرز میٹریل، 860 ٹن طبی سامان اور 501 ٹن ہیلتھ سپلائز شامل ہیں۔
اماراتی حکام کے مطابق آٹھویں بحری جہاز کی روانگی کے بعد غزہ بھیجے جانے والے امدادی سامان کا مجموعی حجم بڑھ کر77 ہزار266 ٹن ہوگیا ہے۔
یاد رہے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پرغزہ متاثرین کےلیے امدادی مہم چلائی جا رہی ہے۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے۔