Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ایئر پورٹس پر 6 ماہ کے دوران 15.8 ملین سے زیادہ مسافروں کا خیرمقدم

گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 13.1 فیصد اضافہ ہوا ہے (فوٹو: وام)

ابوظبی ایئرپورٹس نے رواں سال یکم جنوری سے 30 جون کے درمیان 15.8 ملین سے زیادہ مسافروں کا خیرمقدم کیا ہے جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 13.1 فیصد اضافہ ہے۔
وام کے مطابق ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کردار اہم رہا، اس سال جون کے آخر تک 15.5 ملین مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ برس سے 13.2 فیصد زیادہ ہے۔
2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ابوظبی کے پانچ ایئرپورٹس سے  پروازوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 533 رہی جو گزشتہ برس سے 9.2 فیصد اضافہ ہے۔
زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی تعداد 93 ہزار 858 رہی جبکہ 2024 میں اسی عرصے میں پروازوں کی تعداد 84 ہزار286 رہی تھی، 11.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ابوظبی ایئرپورٹس عالمی سطح پر اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے۔ رواں سال اب تک نیٹ ورک میں 16 نئے مقامات کو شامل کیا گیا ہے۔
ابوظبی ایئرپورٹس نے کارگو آپریشنز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔  2025 کے ابتدائی چھ ماہ دوران 344,795 ٹن کارگو ہینٹل کیا گیا۔

 

شیئر: