سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو اریٹیریا کے ہم منصب عثمان صالح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعللقات، انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے علاوہ سعودی عرب اور برطانیہ کے مشترکہ دلچسپی کے متعدد أمور پر بھی بات چیت کی۔