Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی پولیس نے دو مطلوب ملزمان فرانسیسی حکام کے حوالے کردیے

انٹرپول اور یوروپول کی انتہائی مطلوب افرادکی فہرست میں شامل تھے (فوٹو: وام)
دبئی پولیس نے فراڈ، سمگلنگ سمیت منظم بین الاقوامی جرائم ملوث دو مشتبہ مطلوب افراد کو فرانسیسی حکام کے حوالے کردیا۔
امارات الیوم کے مطابق  ملزمان انٹرپول اور یوروپول کی انتہائی مطلوب افرادکی فہرست میں شامل تھے اور ان کے ریڈ وانٹ جاری کیے گئے تھے۔
 اماراتی وزارت انصاف کے بین الاقوامی تعاون کے محکمے کو انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھیجے گئے تھےجس پر دبئی پولیس نے کارروائی کی۔
 رواں برس کے آغاز سے اب تک 10 مطلوب ملزمان کو فرانس کے حوالے کیا جاچکا ہے جن میں قتل عمد، منی لانڈرنگ، مسلح ڈکیتی ، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والے شامل تھے۔

 

شیئر: