Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی غزہ کےلیے غذائی امداد، چھ ٹرک رفح کراسنگ سے گزرے

اقوام متحدہ کا کہنا ہے ایک لاکھ خواتین اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
غذائی امداد لے کر جانے والے چھ سعودی ٹرک منگل کو غزہ میں داخل ہونے کےلیے رفح بارڈر کراسنگ سے گزرے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فراہم کی جانے والی یہ انسانی امداد فلسطینی عوام کی فوری مدد کے لیے سعودی عرب کی جاری مہم کا حصہ ہے۔
غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال سامنے آرہی ہے اور وسیع پیمانے پر اموات سے بچنے کےلیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک لاکھ خواتین اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
غزہ کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں ماہرین نے خبردار کیا کہ وہاں قحط کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ 21 ماہ سے جاری جنگ کے دوران زیادہ تر لوگوں کے پاس مالی وسائل باقی نہیں رہے ہیں۔
بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیل کی جانب سے اتوار کو یہ اعلان سامنے آیا کہ مزید امدادی سامان کی ترسیل کی جائے گی۔
 غزہ میں وزارت صحت کے مطابق پچھلے تین ہفتوں کے دوران درجنوں فلسطینی بھوک سے متعلقہ وجوہ کے باعث جان سے گئے۔ مجموعی طور پر 147 ہلاکتیں ہوئی ہیں ان میں  88 بچے ہیں، زیادہ تر اموار گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہوئی ہیں۔

 

شیئر: