امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں بیماریوں کی روک تھام کے ادارے (سی ڈی سی) کے ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ پیٹرک جوزف وائٹ کے طور پر کی گئی ہے جو کرونا وبا کی ویکسین کو اپنے ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کی وجہ سمجھتا تھا۔
مزید پڑھیں
-
احتیاطی تدابیر کا مذاق اڑانے والا کرونا کا مریض نہیںNode ID: 467441
-
لبنان : ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کے لیے گنجائش نہیں رہیNode ID: 522366
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شام کو اس وقت پیش آیا جب حملہ آور پیٹرک جوزف وائٹ نے سی ڈی سی ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
اس کے بعد حملہ آور سڑک کے پار واقع ایک فارمیسی کے باہر پہنچا اور فائرنگ شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور کے پاس پانچ ہتھیار تھے جس میں ایک بڑی گن بھی شامل تھی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ڈیکالب کاؤنٹی کے پولیس افسر ڈیوڈ روز گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور بعد میں دم توڑ گئے۔ روز ڈیوڈ کی عمر 33 برس تھی اور وہ پولیس نوکری سے قبل میرین بھی رہ چکے تھے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔
جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق حکام نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ حملہ آور پولیس کی گولی کا نشانہ بنا یا پھر اس نے خودکشی کی تاہم ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کے مطابق حملہ آور کے والد نے پولیس سے رابطہ کرکے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر فائرنگ کرنے والا ان کا بیٹا ہے۔
USA | #Shooting in #Atlanta : As police responded to an active shooter at #EmoryUniversity campus in Atlanta, Georgia, it appears the nearby #CDC headquarters was the target of the armed attack by a single shooter. A police officer was killed in the shooting. The suspect..1/2 pic.twitter.com/NsncHRLRNw
— Nanana365 (@nanana365media) August 9, 2025