سعودی عرب نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ان اعلانات کا خیر مقدم کیا ہے جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنے کے ارادے کی تعریف کی، نیوزی لینڈ کے اعلان کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں
-
’فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان درست سمت میں ایک اہم قدم‘Node ID: 892915
-
اقوام متحدہ کے تین چوتھائی رکن ممالک فلسطینی ریاست کے حامی ہیںNode ID: 893234
وزارت نے بیان میں دو ریاستی حل کی سپورٹ میں بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اتفاق رائے کے ایک حصے کے طور پر اس پیش رفت کی تعریف کی۔
مملکت نے دو ریاستی حل کے نفاذ اور 1967 کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عزم کا اعادہ کیا جس کا دارلحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب ان ملکوں کے موقف کو سراہتا ہے جو منصفانہ اور جامع امن کے راستے کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
فلسطیینی ریاست کو تسلیم کرنا دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یاد رہے اقوام متحدہ کے تین چوتھائی رکن ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں یا جلد تسلیم کرنے والے ہیں۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر تسلیم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے کم از کم 145 ممالک اب فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں یا جلد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن میں فرانس، کینیڈا اور برطانیہ شامل ہیں۔