Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی وزارت داخلہ نے مطلوب ملزم چینی حکام کے حوالے کردیا

 دبئی پولیس نے انٹرپول کے ریڈ نوٹس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے ایک مطلوب شخص کو چینی حکام کے حوالے کر دیا۔  دبئی پولیس نے انٹرپول کے ریڈ نوٹس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
وام نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا ملزم ایک منظم کریمنل نیٹ ورک چلانے میں ملوث انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک ہے، جو لاکھوں ڈالر مالیت کی جعلی آن لائن جوئے کی ویب سائٹس چلاتے ہیں۔
 چینی حکام نے متحدہ عرب امارات کے تعاون، عالمی برادری کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کی خواہش کی تعریف کی۔
اس سے قبل دبئی پولیس نے سنگین جرائم کے مقدمات میں بیلجیئم کے حکام کو مطلوب تین ہائی پروفائل مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے حوالے کیے تھے۔
تینوں ملزمان، اٹنرپول اور یوروپول کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔
انہیں بیلجیئم میں سنگین الزامات کا سامنا ہے، ان میں کریمنل گینگ چلانا، منشیات اور نشہ آور اشیا کی سمگلنگ، ڈکیتی اور انسانی سمگلنگ شامل ہیں۔

 

شیئر: